یلاریڈی ۔29 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی رکن اسمبلی مدن موہن نے ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سے حیدرآباد میں اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے گذشتہ سال طوفانی بارش میں لنگم پلی۔ اڑوی لنگال علاقوں کی شاہراہ پر تباہ ہوئے برج کی تعمیر نو کیلئے فنڈ منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ایک یادواشت پیش کی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے زیر التواء بلوں کو جاری کرنے کی خواہش کی تاکہ ترقیاتی کام آگے بڑھ سکیں۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر مختلف اُمور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے یلاریڈی حلقہ کے زیر التواء ترقیاتی کاموں سے متعلق واقف کروایا اور جلد ازجلد ضروری فنڈ منظور کرتے ہوئے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گذارش کی ، جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بلوں کو منظور کرنے کا تیقن دیا۔