بارش میں کار اچانک شعلہ پوش ہوگئی

,

   

حیدرآباد۔ شدید بارش میں آج چادر گھاٹ علاقہ میں کار شعلہ پوش ہوگئی۔ تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کار مکمل خاکستر ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چادر گھاٹ پہنچ کر کار کو منتقل کیا۔ میٹرو اسٹیشن کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ کار کے مالک اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔