نئی دہلی (19 ستمبر یو این آئی) دہلی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ دیشا پاٹنی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعہ میں ملوث مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ، دونوں ملزم نابالغ ہونے کا دعوی کر رہے ہیں ۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔یہ گرفتاریاں جائے واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل (خاص طور پر اس کے کاؤنٹر انٹلیجنس یونٹ) کی ایک ٹیم اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں۔