Wednesday , September 30 2020

بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز نشی کانت کامت ہاسپٹل میں شریک۔حالت انتہائی نازک

File Photo

حیدرآباد(تلنگانہ): بالی ووڈ کے معروف فلم ساز نشی کانت کامت شہر کے ایک خانگی اسپتال میں شریک ہیں اور ان کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2005ء میں مراٹھی فلم ”دومبی ولی فاسٹ“ سے فلم سازی میں قدم رکھا تھا۔

اس فلم کو شائقین نے بہت پسند کیا اور نیشنل فلم ایوارڈ 2006ء میں بہترین فلم کیلئے نامزد ہوئی تھی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کئی کامیابی فلمیں بنائی ہیں جن میں مداری، ممبئی میری جان، فورس، درشیم، راکی ہینڈسم وغیرہ شامل ہیں۔ نشی کانت نے فورس فلم میں اداکاری بھی کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT