برطانیہ نے ایرانی آئیل ٹینکر ضبط کیا

   

لندن 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ نے جبرالٹر میںایک ایرانی تیل ٹینکر کو ضبط کرلیا ہے جو یوروپی یونین کی تحدیدات کی ہے خلاف ورزی میں شام کو روانہ کیا جا رہا تھا ۔ ایران نے اس مسئلہ پر برطانوی سفیر کو طلب کیا ہے اور اس اقدام کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ اس دوران امریکہ نے اس ضبطی کو بہترین خبر قرار دیا ہے ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے حلیف ایران اور شام کی حکومتوں کو اس غیر قانونی تجارتوں سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔