Sunday , December 15 2019

بنجارہ ہلز میں کمسن لڑکی کی مشتبہ موت

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک 2 سالہ لڑکی مکان میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 سالہ لڑکی اونتیکا جو فلم نگر علاقہ کے ساکن سوماراجو کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی کل رات اپنے مکان میں کھیل میں مصروف تھی کہ تین فٹ کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT