رامپورہاٹ: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بوگتوئی قتل کیس کے ایک اور ملزم فیصل خان عرف پلاش کو گرفتار کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں بوگتوئی قتل عام میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) لیڈر بھادو شیخ کے مارے جانے کے بعد تقریباً 10 افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ 21 مارچ کی رات ایک چائے کے اسٹال کے قریب ترنمول کانگریس لیڈر اور مقامی پنچایت ممبر بھادو شیخ کے بم دھماکے کے چند گھنٹے بعد مشتعل لوگوں کے ایک گروپ نے بوگتوئی گاؤں میں تیل چھڑک کر کچھ گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ جس میں ، 8 خواتین اور ایک نابالغ سمیت 10 افراد زندہ جل گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار فیصل خان عرف پلاش اس بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ میں سے ایک تھا جس میں ترنمول کانگریس برسل پنچایت ممبر بھادو شیخ کی موت ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں فیصل خان کو جائے وقوعہ پر بم پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل خان کو عدالتی کارروائی کے لیے چہارشنبہ کو رام پورہاٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔