بھینڈی ہے مگر … لال رنگ کی

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان میں ترکاریوں کا چلن عام بات ہے گھروں اور دعوتوں اور ہوٹلوں میں ترکاریوں کے پکوان مل جاتے ہیں ۔ صحت و تندرستی کے لیے ڈاکٹرس بھی اب عوام کو ترکاریوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں اور عوام بھی ان مشوروں پر عمل کررہے ہیں ۔ بھینڈی سب کی پسندیدہ ترکاریوں میں ایک ہے ۔ عام طور پر بھینڈی سبز رنگ کی ہوتی ہے ۔ لیکن پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے راگالہ پاڈو کے موضع کا ایک کسان نے تجربہ کے طور پر اپنے کھیت میں لال رنگ کے بھینڈی کی کاشت کی ہے اور اس کا یہ تجربہ کامیاب ہوگیا ہے ۔ اس کسان نے لال رنگ کی بھینڈی کو ضلع مشرقی گوداوری کے راجہ مہندرم گاوں کی مارکٹ منتقل کیا جہاں یہ لال رنگ کی بھینڈی 100 روپئے میں فی کیلو فروخت ہوئی ہے ۔ کڈیم ہارٹیکلچر کے آفیسر سدھیر کمار نے بتایا کہ اس لال رنگ کی بھینڈی میں بہت زیادہ وٹامن پائے گئے ہیں ۔۔ ن