بیٹی کی سہیلی کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والا شخص گرفتار

ملزم اور اس کا بھائی جیل منتقل ، نارائن گوڑہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک ایسے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا جس نے اپنی ہی بیٹی کی سہیلی کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی اور اس کا جنسی استحصال کیا ۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ محمد شریف ساکن بنڈلہ گوڑہ پیشہ سے باورچی جو بوکل کنٹہ علاقہ میں حلیم بنانے کا کام کر رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شریف کا تعلق ضلع نلگنڈہ کے چنتہ پلی سے ہے اور وہ روزگار کے تلاش میں شہر منتقل ہوا تھا ۔شریف کو ایک 20 سالہ بیٹی ہے اور اس کی ایک سہیلی اکثر اس کے مکان آیا کرتی تھی ۔ بیٹی کی عدم موجودگی کے دوران اس کی سہیلی مکان آنے پر اس نے بات کرنے کے بہانے گھر میں طلب کیا اور بعد ازاں اس کی عصمت ریزی کی ۔ شریف کی گھناؤنی حرکت کا پتہ لگنے پر متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے شادی کرنے پر زور دیا جس کے نتیجہ میں اس نے وعدہ کیا ۔ شریف کی بیٹی کی سہیلی حاملہ ہوئی اور اسے حالیہ دنوں ایک لڑکی پیدا ہوئی ۔ پولیس میں شکایت کرنے پر شریف کے بھائی محمد چاند نے متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان کو دھمکایا اور اس سلسلے میں فلک نما پولیس اسٹیشن میں شریف کے خلاف عصمت ریزی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے شریف اور اس کے بھائی چاند کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT