بی ایس پی کو آگے بڑھانے والا ہی پارٹی کا جانشین ہوگا:مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے وارث کے حوالے سے ایک بار پھر ہوا دیتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ ان کی حیات میں پارٹی کا وارث وہی ہوگا جو پارٹی و تحریک کو آگے بڑھانے میں پورے دل وجان سے لگا رہے ۔مایاوتی نے اپنے پوسٹ میں لکھاکہ بی ایس پی ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت نواز عزت نفس و احترام کے کارواں کو اقتدار تک پہنچانے کیلئے کانشی رام کے ذریعہ سب کچھ چھوڑ کر قائم کی گئی پارٹیو تحریک جس میں مفاد،رشتے ، ناطے وغیرہ بے معنی اور بہوجن مفاد سب سے اوپر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی ضمن میںکانشی رام کی شاگردہ و وارث ہونے کی وجہ سے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں بھی اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھونگی تاکہ بہوجن سماج کے لوگ سیاسی غلامی و سماجی لاچاری کی زندگی سے آزاد ہوکر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔