آگر مالوا۔ 13 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی آگر مالوا کوتوالی پولیس نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ پر بڑی کارروائی کی ہے اور بی جے پی لیڈر کی کار سے کروڑوں روپے مالیت کی کیٹامائن، ایم ڈی ڈرگز، کیمیکل، لیبارٹری کا سامان ضبط کر لیا ہے ، حالانکہ بی جے پی لیڈر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو مخبر کی اطلاع پر گنیش گوشالا، آگر بڑود روڈ پر کھڑی آرٹیگا کار کو روک لیا گیا۔پولیس کو دیکھتے ہی آرٹیگا کار ڈرائیور اور بی جے پی لیڈر راہل آنجنا فرار ہوگیا، جبکہ ایشور مالویہ (33) رہائشی تھڈودا اور دولت سنگھ آنجنا (35) رہائشی گراڈیا بڑود کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔