بی جے پی کی انتخابی مہم میں بڑے قائدین کی شرکت

مودی ‘ امیت شاہ ‘ یوگی اور مرکزی وزرا بھی شامل
حیدرآباد 26 مارچ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی نے تلنگانہ کیلئے اپنے اسٹار کیمپینرس کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ریاست میں پارٹی کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی ‘ پارٹی صدر امیت شاہ اور کئی مرکزی قائدین حصہ لیں گے ۔ مرکزی وزرا میں راج ناتھ سنگھ ‘ نتن گڈکری ‘ ارون جیٹلی ‘ سشما سوراج ‘ نرملا سیتارامن ‘ جے پی نڈا ‘ سریش پربھو اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ بی جے پی ریاست میں تمام 17 لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ بی جے پی نے اپنے ان قائدین کی فہرست الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہے ۔ اس فہرست میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ ‘ مرکزی وزرا اوما بھارتی ‘ مختار نقوی ‘ سمرتی ایرانی ‘ ہیما مالینی رام مادھو اور شاہنواز حسین کے نام بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ سے رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ کے علاوہ کے لکشمن اور دوسرے بھی فہرست میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT