حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام فراہم کردہ کوچنگ کے نتیجہ میں 1237 امیدوار سب انسپکٹر آف پولیس اور پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ ڈائرکٹر تلنگانہ بی سی اسٹڈی سرکل کے اے کمار کے مطابق اسٹڈی سرکل میں 15 مراکز پر کوچنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹبلس کے پریلیمنری امتحانات اگسٹ 2022 میں منعقد ہوئے تھے جس میں اسٹڈی سرکل سے کوچنگ حاصل کرنے والے طلبہ کا بہتر مظاہرہ رہا۔ فزیکل ٹسٹ اور مین امتحان کیلئے 15 مراکز میں فی کس 100 طلبہ کو تربیت دی جائے گی جبکہ حیدرآباد، عادل آباد اور کھمم مراکز پر فی کس 250 امیدواروں کیلئے کوچنگ کا اہتمام رہے گا۔ کوچنگ کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا جو حیدرآباد، محبوب نگر، نظام آباد، سنگاریڈی، سدی پیٹ، نلگنڈہ ، گدوال، عادل آباد، ورنگل، کریم نگر، کھمم اور سرسلہ اضلاع میں دی جائے گی۔ نرمل ، جگتیال اور سٹی کالج حیدرآباد میں 90 دنوں تک کوچنگ کا اہتمام رہے گا۔ سب انسپکٹرس اور پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے کوچنگ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار تلنگانہ بی سی اسٹڈی سرکل سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ر