حیدرآباد : 6 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) نے منگل کو حیدرآباد کے انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں تلنگانہ حکومت کے ریاستی سلامتی ایڈوائزر (ایس ایس اے) کے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں انہیں تین سالہ مدت کے لیے اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے۔ اس کردار میں وہ پولیس ، قانون و نظم، داخلی سلامتی، جرائم کنٹرول، منشیات کنٹرول اور روڈ سیفٹی سے متعلق امور پر حکومت کو مشاورت دیں گے۔ شیودھر ریڈی داخلی سلامتی اور اینٹی نکسل آپریشنز میں گہرے فیلڈ تجربے والے پولیس افسر کے طور پر مشہور ہیں۔ اپنے پولیس کیریئر کے دوران انہوں نے قانون و نظم، انٹلیجنس اور سیکیورٹی مینجمنٹ سے جڑے کئی اہم اسائنمنٹس سنبھالے اور فیلڈ لیول پولیسنگ میکانزم کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد بی شیودھر ریڈی نے حیدرآباد کے لوک بھون میں تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار، ایڈیشنل ڈی جی پی انٹلیجنس وجے کمار آئی پی ایس، ملکاجگری کی پولیس کمشنر سمتی سمیت دیگر سینیئر پولیس افسران نے بھی نئے عہدے پر مبارکباد پیش کی۔ بy/