تلنگانہ کے تمام ایل ایل اے کوٹہ کی 6 کونسل نشستوں پر ٹی آر ایس کا قبضہ یقینی

   

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایم ایل اے کوٹہ کی تمام 6 کونسل کی نشستوں پر حکمران ٹی آر ایس کا قبضہ یقینی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ کوشک ریڈی کو ایم ایل اے کوٹہ سے کونسل کا رکن منتخب کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریاست میں ایک نامزد رکن اسمبلی کے ساتھ جملہ 120 اسمبلی کی نشستیں ہیں جن میں ٹی آر ایس کے 104، مجلس کے 7، کانگریس کے 6 اور ایٹالہ راجندر کے ساتھ بی جے پی کی 2 نشستیں ہیں۔ اسمبلی میں عددی طاقت کے لحاظ سے تمام 6 کونسل کی نشستوں پر ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے بلکہ بلامقابلہ انتخابات ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ حضورآباد ضمنی انتخاب سے قبل کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے کوشک ریڈی کو چیف منسٹر نے کونسل کا رکن بنانے کا وعدہ کیا اور کابینہ کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے گورنر کوٹہ میں رکن بنانے کی گورنر سے سفارش کی گئی تھی۔ تاہم گورنر نے کوشک ریڈی کے نام کو زیرالتوا رکھا ہے جس پر ٹی آر ایس قیادت نے انہیں ایم ایل اے کوٹہ میں کونسل کا رکن بنانے ان کے بجائے کسی اور کو گورنر کوٹہ میں نامزد کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل ارکان کے انتخاب کیلئے 9 نومبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے والا ہے۔ 16 نومبر تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔ 22 نومبر تک پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی اپوزیشن جماعت کے پاس ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کی عددی طاقت نہیں ہے۔ ٹی آر ایس میں کئی قائدین کونسل کی نشست حاصل کرنے کیلئے دوڑدھوپ کررہے ہیں جن میں میعاد ختم ہونے والے ارکان کے علاوہ دوسرے قائدین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخاب کے دوران بھی ٹکٹ کے دعویداروں کو چیف منسٹر نے کونسل کی رکنیت دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ساتھ ہی ایل رمنا، ایم نرسمہلو کے علاوہ دوسری جماعتوں سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والوں کو چیف منسٹر نے وعدہ کیا ہے۔ ن