نیٹ رینکرس کے لیے اہم اپ ڈیٹ ، تلنگانہ کی تازہ ترین میرٹ لسٹ جاری
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس نشستوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت ریاست کے سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس میں جملہ 5919 نشستیں دستیاب ہیں ۔ ریاست کے تمام 28 سے زائد سرکاری میڈیکل کالجس میں جملہ 3284 نشستیں ہیں ۔ ان میں عثمانیہ میڈیکل کالج ، گاندھی میڈیکل کالج ، کاکتیہ میڈیکل کالج کے علاوہ مختلف اضلاع میں قائم کردہ تمام نئے گورنمنٹ کالجس شامل ہیں ۔ ریاست کے خانگی میڈیکل کالجس میں 2,635 نشستیں دستیاب ہیں ۔ ریاست کے اقلیتی میڈیکل کالجس میں 367 نشستیں دستیاب ہیں ۔ خواتین کے لیے وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اور راجہ راجیشوری میڈیکل کالجس میں طالبات کے لیے علحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ نشستوں کی فہرست میں جنرل زمرہ کے ساتھ ساتھ BC-D ، BC-C ، BC-B ، BC-A ، ST ، SC اور BC-E زمروں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ نشستیں ظاہر کی گئی ہیں ۔ معذور افراد ( PWD ) ( CAP فوجیوں کے بچوں ) اور دیگر خصوصی زمروں کے کوٹہ کی بھی واضح درجہ بندی کی گئی ہے ۔ ریاست کے 7 سرکاری میڈیکل کالجس میں اقتصادی طور پر کمزور طبقات ( EWS ) کیلئے 102 نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ کالوجی ہیلت یونیورسٹی نے داخلہ عمل کیلئے تازہ ترین میرٹ لسٹ بھی پورٹل پر اپ لوڈ کردی ہے ۔ حکام کے مطابق انہیں قطعی نشستوں اور جاری کردہ میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ایم بی بی ایس کونسلنگ کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کی جانب سے دئیے گئے ویب آپشنس اور نشستوں کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کے جائے گا ۔ 2/m/b