تیل کی قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اکھیلیش یادو نے مرکزی حکومت کو بنایا اپنا نشانہ

,

   

لکھنو۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے پٹرول او رڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی پر ہفتہ کے روز کمی کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااو رکہاکہ لوگوں کو پوری ان کا ”فرضی کھیل“ سمجھ میں آگیاہے جو تیل کی قیمتیں میں 200فیصد پچھلے سات سالوں میں اضافہ کرتے ہوئے 10فیصد کی اب کمی لارہے ہیں۔

ایک ہندی ٹوئٹ میں یادو نے کہاکہ ”عوام نے بی جے پی حکومت کے فرضی کھیل کو سمجھ گئی ہے‘ جس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سات سالوں میں 200فیصد کا اضافہ کیاگیاہے اور 10فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اب بی جے پی حکومت کا کی وہ بحث کہا ں گئے کہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں پر کوئی قابو نہیں ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی حکومت اگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں زیر تک بھی کم کردیتی ہیں تو عوام انتخابات میں انہیں صفر ہی دے گی“۔

حال ہی میں مرکز نے پٹرول اورڈیزل پر 5روپئے اور 10روپئے بالترتیب تک کی ایکسائزڈیوٹی میں کمی کی ہے جس کے بعد اترپردیش حکومت نے ریاست میں وی اے ٹی میں کمی لاتے ہوئے بالترتیب 12روپئے دونوں پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کی ہے۔