جلسہ عید میلاد النبیﷺ

   

حیدرآباد :۔ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 29 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف حضرت حسین شاہ ولی ؒ گچی باولی روڈ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب مرزا شاہنواز بیگ قادری ، جناب محمد علی قیصر قادری کے خطابات ہونگے ۔۔
٭٭ جناب میر مجاہد علی کے بموجب 29 اکٹوبر کو 4 ساعت شام نوجوان محلہ کا میلاد جلوس روانہ ہوگا ۔ عثمان باغ کاماٹی پورہ سے جامع مسجد حکیم میر وزیر علی پہونچ کر نماز عصر ادا کی جائے گی بعد ازاں فتح دروازہ مصری گنج سے ہوتے ہوئے مدینہ گلشن کالے پتھر میں مولانا سید اسحاق محی الدین قادری کی نگرانی میں منعقد شدنی مرکزی جلسہ میلاد النبیؐ میں شریک ہوں گے ۔ مولانا محمد یاسر الدین صدیقی ، مولانا حسن رضا ، مولانا محمد عبدالجواد ، مولانا قاضی محمد نعیم و دیگر علماء کرام کے بیانات ہوں گے ۔ نظامت مولانا محمد افتخار الدین قادری سبحانی کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد عبداللہ حسین خاں چپل بازار میں 30 اکٹوبر بعد نماز جمعہ آثار مبارک مقرر ہے ۔ نماز جمعہ 1-45 کو ادا ہوگی ۔ 2 بجے سے شام 4 بجے تک زیارت آثار مبارک مقرر ہے ۔۔
٭٭ جشن میلاد النبیﷺ زیارت آثار مبارک ﷺ ، غلاف مبارک کعبہ شریف ، غلاف مبارک روضہ رسول کریم ﷺ زیر نگرانی مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین قادری 11 ربیع الاول گلشن حضرت شیخ جعفر شرفی ، عقب مسجد گنڈے مرزا ، دودھ باولی ، آثار مبارک کی زیارت خواتین کے لیے بعد نماز ظہر تا عصر اور مرد حضرات کے لیے بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب کروائی جائے گی ۔۔
٭٭ درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی حسنی الحسینی قادری ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں 29 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء جلسہ عظمت مصطفیﷺ و فیضان اولیاء اللہ منعقد ہے ۔ مولانا حافظ محمد مظفر حسین خاں قادری ، مولانا مفتی مبین ، مولانا سید شاہ وسیم احمد اسدی قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ شیخ محمد کے مطابق 29 اکٹوبر کو محمد سلیم نقشبندی کی صدارت اور الحاج محمد عبدالحمید قادری کی سرپرستی میں جامع مسجد فاروق اعظم ؓ ، فاروق نگر فلک نما بعد نماز عشاء جشن میلاد النبیؐ مقرر ہے اور 2 بجے شب نماز تہجد ادا کی جائے گی اور اس کے بعد محفل درود ہوگی ۔۔
٭٭ غوث و خواجہ رضا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی مشیر آباد کے زیر اہتمام جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ و محفل نعت سرور کونین ﷺ 29 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء نزد مسجد حضرت بلال ؓ بھولکپور مشیر آباد منعقد ہے ۔ سرپرستی و مہمان خصوصی مولانا سید غیاث الدین قادری ترمذی کریں گے جبکہ صدارت خطاب مولانا محمد مجیب علی قادری رضوی ، زیر قیادت مولانا محمد اویس رضا سہیل رضا منعقد ہوگا ۔ مہمان نعت خواں حضرت محمد رفیق رضا قادری ( ممبئی ) ، قاری محمد شارق رضا برکاتی ( دہلی ) شرکت کریں گے ۔ مرکزی میلاد جلوس 12 ربیع الاول صبح 8-12 منٹ پر مسجد حضرت بلال ؓ سے روانہ ہو کر درگاہ حضرت عاقل شاہ قادری ؒ پر چادر گل و صلوۃ و سلام پیش کرتے ہوئے مسجد حضرت بلال ؓ پر اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی محفل نعت عید العیاد جشن میلاد النبیؐ 29 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری ، مولانا محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مرکز اہل سنت و جماعت ایرا کنٹہ شاہین نگر میں 29 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر محفل نور مقرر ہے۔ حمد و نعت ، قصیدہ نور و قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا اور علمائے کرام کے تقاریر ہوں گے ۔ صدارت مفتی محمد مجیب علی قادری رضوی کریں گے اور مہمان خصوصی مولانا سید غیاث الدین ترمذی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد اویس رضا قادری اور مولانا عثمان یزدانی کا بھی خطاب ہوگا ۔ آثار مبارک کی زیارت کرائی جائے گی ۔۔
٭٭ بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام 12؍ روزہ عشق رسول کانفرنس کا گیارہواں اجلاس 29 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ قرأت و نعت شریف کے بعد نگران محفل کا خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرات مناقب اُمہات المؤمنین و سیدۂ کائنات پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
٭٭ جلسہ میلاد النبیؐ 29 اکٹوبر بعد نماز مغرب مسجد میر فاطمہ اکبر باغ میں مقرر ہے ۔ مفتی اکرام قادری مخاطب کریں گے ۔۔