جنسی استحصال کے معاملے میں سی جے ائی کو ملی کلین چٹ

,

   

نئی دہلی-سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام کی جانچ کررہی ان ہاؤس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انھیں کلین چٹ دیدی ہے ۔

سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل نے پیر کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں کہاکہ جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی سہ رکنی ان ہاؤس کمیٹی نے سینئرٹی کے اعتبار سے اپنے بعد دوسرے سینئر جج کو کل (پانچ مئی )کو رپورٹ پیش کردی ۔

کمیٹی میں دوخاتون جج ،جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اندوملہوترا شامل ہیں ۔ پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی کو سپریم کورٹ کی سابق ملازمہ اور شکایت کنندہ کے الزامات میں کوئی صداقت نظر نہیں آئی ۔

ریلیز کے مطابق اندرا جے سنگھ بنام سپریم کورٹ معاملہ میں 2003کے فیصلہ کے مطابق ان ہاؤس جانچ کے عمل کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ عام نہیں کی جاسکتی ۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی کی ایک سابق ملازمہ نے چیف جسٹس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا۔