جوبلی ہلز اور کیسرا میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت کے سبب ان دو افراد نے انتہائی اقدام کیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 25 سالہ ناگا سرینواس جو پیداماں نگر علاقہ بورا بنڈہ سائیٹ III میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت سے یہ شخص شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے گھر میں گھر والوں کی عدم موجودگی کے وقت اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22 سالہ شخص گنیش جو طالب علم تھا ۔ کیسرا علاقہ کے ساکن شخص نرسمہا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس نے خرابی صحت کے سبب دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔