Saturday , October 19 2019

جگت گیری گٹہ میں خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) جگت گیری گٹہ پولیس نے علاقے کے ایک مکان سے خاتون کی مسخ شدہ نعش کو دستیاب کرلیا ہے ۔ جو نیم برہنہ حالت میں پائی گئی ۔ مقامی افراد کی جانب سے پولیس سے شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتاہے کہ جگت گیری گٹہ علاقہ میں واقع ایک مکان سمہادری کا بتایا گیا ہے ۔ اس مکان سے پولیس نے پدما نامی 35 سالہ خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ یہ خاتون حاملہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ اس خاتون کا شوہر مفرور ہے ۔ اب پولیس اس کے شوہر کی تلاش میں ہے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT