رانچی ۔ سٹیزن فاؤنڈیشن اور رانچی پریس کلب کے زیر اہتمام جھارکھنڈ میں پدم شری بلبیر دت میڈیا فیلوشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا۔ رانچی پریس کلب کے صدر سنجے مشرا نے ہفتے کے روز کہا کہ فیلوشپ پروگرام کا آغاز ترقیاتی کاموں کے موثر مواصلات اور نشریات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے ۔ پروگرام کا مقصد ہونہار صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے بہترین مقصد کو حاصل کر سکیں۔ انتخاب کی بنیاد پر صحافت سے وابستہ 3 افراد کو فیلو شپ دی جائے گی اور فی فیلو 50000 روپے کی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔ فیلوشپ کی مدت ایک سال ہوگی۔