حقائق کی جانچ۔ کیاپرنس چارلس کو کانیکا کپور سے کرونا وائرس کی وباء لگی ہے؟ یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں حقائق

,

   

برطانیہ کے پرنس چارلس کو جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیا ہے‘ مگران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ان کی صحت بہتر ہے“

گلوکارہ کانیکا کپور جس کو چند دن قبل جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیا ہے‘جس کو کئی انٹرنٹ صارفین ان کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہہ سے تنقید کا نشانہ بنایاتھا

کیونکہ انہیں لندن سے واپسی ہونے کے بعد گھر میں خود کو محروس کرلینے کی ہدایت دی گئی تھی اس کے باوجود وہ لکھنو میں پارٹیوں میں شرکت کررہی تھیں۔

ا ن کی اس لاپرواہی کی وجہہ سے لکھنو میں ایک ایف آئی آر کانیکا کے خلاف درج کی گئی ہے‘ سوشیل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایاجارہا ہے۔

اسکے علاوہ تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ایپ اور تاریخی گانے ”سوپر گرل فرم چین“ کا استعمال کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے‘

کانیکا کی پرنس چارلس جنھیں حالیہ طبی جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیاہے کے ساتھ گشت کرتی تصویر بھی ایک موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

فیس بک صارف دیامیانتی بھٹاچاریہ نے کانیکا کی دوتصویریں پرنس چارلس کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے اس کا کیپشن لکھا کہ”کانیکا کپور دنیا بھر میں توجہہ اور محبت پھیلاتے پھر رہی ہیں۔

ایچ آر ایچ پرنس بھی اس میں شامل ہیں جن کا سی او وی ائی ڈی19کا علاج کیاجارہا ہے“

اس کے علاوہ ٹوئٹر صارفین کپور کی شاہی خاندان سے ملاقات کی کچھ او رتصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔ تاہم یہ تصویریں حالیہ نہیں ہے اور 2015اور2018میں یہ تصویریں لی گئی ہیں۔

برطانیہ کے پرنس چارلس کو جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیا ہے‘ مگران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ان کی صحت بہتر ہے“۔

ترجمان کے حوالے سے بی بی سی نے خبر دی ہے کہ مذکورہ پرنس آف ویلس 71سالہ کو”ہلکی اثرات نمودار ہوئے ہیں‘ مگر ان کی صحت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ ڈچس آف کارن وال کی بھی جانچ کی گئی ہے مگر ان میں کوئی اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شاہی محل میں مذکورہ جوڑا خود کوتنہائی میں رکھے ہوئے ہیں‘

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اب تک اس بات کی جانکاری نہیں ملی ہے کہ پرنس کہاں پروائرس کی زد میں ائے ہیں“۔

درایں اثناء لکھنو کے سنجے گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کانیکا کپور کا علاج کیاجارہا ہے