کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، پھر کے سی آر حکومت آئے گی، احتجاجی ملازمین سے اظہار یگانت
سدی پیٹ۔ 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں CPS نظام کو ختم کر کے پرانا پنشن نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے CPS ملازمین نے ’’جن چیتنا یاترا‘‘ کے نام سے احتجاجی پروگرام کیا۔ شدید بارش کی بھی پرواہ کیے بغیر ملازمین کے اس احتجاج میں سابق وزیر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ہریش راؤ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔اس موقع پر سابق وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور غریبوں کی فلاح کے لیے رات دن محنت کرنے والے ملازمین سے الجھنے والا کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ مناسب وقت پر وہ آپ کو ضرور سبق سکھائیں گے، کانگریس کے لیڈروں کو یہ یاد رکھنا چاہیے۔آنے والے اسمبلی اجلاس میں ہم OPS کے معاملے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو اسمبلی کا کام روک کر بھی آپ کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ ھریش راؤ نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کھا یہ حکومت سوال کرنے والی آوازوں کو دبا رہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ جھوٹے مقدمے، وجیلنس، ACB، CID انکوائریاں کر کے خوفزدہ کر رہی ہے۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار پھر KCR کی حکومت ہی آئے گی۔ آپ کو کوئی بھی مشکل ہو ہم ساتھ کھڑے ہو کر حفاظت کریں گے۔ تعلیمی سال شروع ہوئے مہینے گزر گئے لیکن اسکول گرانٹ نہیں آئی، اسکولوں میں چاک خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ بچوں کو ابھی تک یونیفارم نہیں ملے۔ ’’منا اورو منا بڈی‘‘ اسکیم بند کر دی گئی۔مڈ ڈے میل میں انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن وزیرِ اعلیٰ آپ بچوں کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دے پا رہے ہیں۔ MEO، DEO کی پوسٹیں خالی ہیں لیکن ایک بھی نہیں بھری۔ ناشتے کی اسکیم کا وعدہ کیا تھا، وہ بھی جھوٹ نکلا۔بچوں کی فیس ریئمبیرسمنٹ کی مد میں ڈھائی سال میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ میگا DSC کا وعدہ کیا تھا، وہ بھی ہوا میں اڑ گیا۔ ملازمین کی جدوجہد میں ریاست بھر میں BRS پارٹی مکمل حمایت دے گی۔ آپ بہادری سے آگے بڑھیں۔