حیدرآباد ریپ کیس پر وزیراعظم ، سمرتی ایرانی خاموش کیوں ؟

   

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے گینگ ریپ اور قتل کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیربہبود برائے خواتین و اطفال سمرتی ایرانی اس مسئلہ پر خاموش کیوں ہے ۔ کانگریس ایم پی ایمی یاجنیک نے کہاکہ ہم بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتے ہیں ۔ ہماری بیٹیاں پڑھنے اور خود مکتفی بننے گھر سے نکلتی ہیں لیکن پھر اُن کے ساتھ کیا پیش آتا ہے اس پر حکومت نے اپنے لب سی رکھے ہیں۔