حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی ( حیڈرا ) نے چہارشنبہ کو نارسنگی میں موسکن چیرو کے فل ٹینک لیول ( ایف ٹی ایل ) کے اندر عارضی شیڈس میں رہنے والے لوگوں کو 10 دن کے اندر اس جگہ کا تخلیہ کرنے کے لیے کہا ہے ۔ حیڈرا کے مطابق غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے تعمیراتی فضول چیزوں ، اور مٹی ڈالنے اور اس تالاب کی شکل بدلنے کے لیے لوگوں کو ’ انسانی شیلڈس ‘ کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ اس مقام پر بڑی تعمیرات شروع کی جائیں ۔ اس ایجنسی نے ایک ریلیز میں کہا کہ ’ عارضی رہائشی مقامات اور شاپس کو اس تالاب کو ترقی دینے سے روکنے کے لیے ایک رکاوٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ چھ مہینے قبل انتباہ دینے کے باوجود غیر قانونی قابضین نے ابھی تک اس مقام سے تخلیہ نہیں کیا ہے ‘ ۔ حیڈرا نے کہا کہ موسکن چیرو 52 ایکرس پر ہے جب کہ بشمول بفرزون اس کا رقبہ 62 ایکرس تک ہوجاتا ہے ۔ اس میں ایک خانگی کمپنی 18 ایکر تک کی زمین اس کی ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ کسانوں کے قبضہ میں 12 ایکر اراضی ہے جب کہ 4.20 ایکر مختلف افراد کی ملکیت ہے ۔ اس ایجنسی نے ایک انسپکشن شروع کیا ہے اور فوری طور پر باند کی تعمیر کو روک دیا ۔۔ A/m/b