خواتین کی حفاظت سے متعلق شعور بیداری مہم

   

کاغذ نگر ۔29 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیتیکا پنت آئی پی ایسکی ہدایت کے مطابق خواتین اور لڑکیوں میں خود اعتمادی اور سائبر کریم اور گھریلو تشدد سے متعلق شی ٹیم کے ذریعے ڈی ایس پی محمد وحید الدین نے اپنے ہمراہ سرکل انسپکٹر پریم کمار، منڈل ایجوکیشن افیسر پربھاکر، پول ٹیکنک کوچنگ انچارج ڈی سنیتا، رما دیوی ، مدھو کر کے ساتھ مل کر پال ٹیکنیک فری کوچنگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والے لڑکیوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون سے متعلق لڑکیوں اور خواتین کو قانونی جانکاری کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ بعد ازاں شی ٹیم کے ذریعے تفصیلی طور پر شعور بیداری مہم چلائی۔ اس موقع پر لڑکیوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔