حیدرآباد 13 مارچ(پریس نوٹ ) کُل ہند داغ دہلوی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ کُل ہند مشاعرہ ’’ بیاد داغ دہلوی ‘‘ 14 مارچ بروز پیر 8 بجے شب رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوگا، مشاعرے کا افتتاح ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کریں گے اور ڈاکٹر وی سری نواس گوڑ وزیر آبکاری، پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد اْردو یونیورسٹی، وی بھوپال ریڈی سابق چیرمین کونسل، ایل رمنا ایم ایل سی وی پرتاپ ریڈی چیرمین ایف ڈی سی مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے محمد قمرالدین، پروفیسر ایس اے شکور، ظفر جاوید، محمد مسیح اللہ خان، تاج احمد خان، خسرو نواب، ساجد پاشاہ اور وحید پٹیل شرکت کریں گے صدر فاؤنڈیشن سید مسکین احمد کی نگرانی میں ہونے والے اس مشاعرے میں مہمان شعرا منظر بھوپالی، ڈاکٹر فاروق بخشی، الطاف ضیاء، حامد بھساولی، وارث وارثی، محترمہ سویتا اسیم، یوسف دیوان میزبان شعرا سردار سلیم، انجنی کمار گوئل، کوکب ذکی، شکیل حیدر، وحید پاشاہ قادری اور محترمہ حنا شہیدی شرکت کریں گے شاعر یوسف دیوان ناظم مشاعرہ ہوں گے، ادب نواز خواتین و حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے داخلے کی عام اجازت ہے۔