دسویں جماعت کے امتحانی پرچے افشاء ہونے کی وزیر تعلیم نے تردید کی

   

طلبہ کے زندگیوں سے کھلواڑ نا کرنے اپوزیشن کو مشورہ ، سبیتا اندرا ریڈی کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے دسویں جماعت کے امتحانی پرچے منظر عام پر آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی ذمہ داری نبھانے والے ملازمین کی جانب سے بے قاعدگیاں کرنے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ملازمتوں سے برطرف کردینے کا انتباہ دیا ۔ سیاسی مفاد پرستی کی خاطر طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ نا کرنے کا اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا اور طلبہ و اولیائے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر قطعی توجہ نہ دیں اور امتحانات کی تیاریاں کریں ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے آج بی آر کے بھون میں اضلاع کلکٹرس ، ڈی ای اوز اور ایس پیز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا اور خطاب کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ امتحانات کے انعقاد میں سخت ترین اقدامات کریں ۔ اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی وہ سیاسی مفاد پرستی کے لیے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ نا کریں ۔ ماباقی چار امتحانات کو بڑی سخت نگرانی میں منعقد کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تقریبا 55 ہزار عہدیدار اور عملہ امتحانات کے انعقاد کا حصہ ہے ۔ کسی بھی صورت میں امتحان ہال میں سیل فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء کو لے جانے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی ۔ اگر امتحانات کی بے قاعدگیوں میں سرکاری عملہ ملوث ہوتا ہے تو انہیں ملازمتوں سے برطرف کردینے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے طلبہ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ امتحانات کا شفاف انداز میں انعقاد کیا جارہا ہے ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے دسویں جماعت کے دو امتحانی پرچوں کے افشا ہونے کی تردید کی ہے ۔ ہر مسئلہ کو سیاسی عینک سے نہ دیکھنے کا اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ۔ تمام امتحانی مراکز کے پاس 144 سیکشن پر سختی سے عمل آوری کرنے کی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی۔۔ن
نیٹ اور ایمسٹ کراش کورس کوچنگ
حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) 7 مئی کو قومی سطح پر مقرر ہے اور ایمسٹ تلنگانہ اسٹیٹ کا انٹرنس 9 مئی تا 14 مئی رکھا گیا ہے۔ انٹر بی پی سی اور ایم پی سی طلباء و طالبات کیلئے کراش کورس کوچنگ کلاسیس شاہ علی بنڈہ ، ٹولی چوکی پر رکھے گئے ہیں۔ داخلہ معلومات کیلئے 9063244927 پر رابطہ کریں۔