حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کورونا بحران ختم ہوجانے کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے ۔ ملک بھر میں ہر طرف بڑے پیمانے پر شادیاں ہورہی ہیں ۔ بعض تقریبات میں تفریح اور عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ جو سوشیل میڈیا میں ہلچل مچا رہے ہیں ۔ حال ہی میں اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے دولھے کے چہرے پر تھپڑ رسید کردیا اور اسٹیج سے اتر گئی یہ ویڈیو فی الحال سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس ویڈیو کو صحافی پیوش رائے نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ شادی کی تقریب میں دوست احباب اور مہمان سب پہونچ چکے تھے ۔ جب دولھا اور دلہن کو ایک دوسرے کو پھول پہنانے کا وقت آیا جیسے ہی دولھا دلہن کو پھول پہنارہا تھا ۔ دولہن نے سب کے سامنے دولھے کے چہرے پر دوچار تھپڑ رسید کردئیے ۔ اور اسٹیج سے نیچے اتر گئی ۔ دلہن کی شناخت رینا اور دولھے کی شناخت روی کانت اہیروار کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے مداخلت کی اور دونوں فریقین سے بات چیت کی اور شادی کو انجام دلانے میں کامیابی حاصل کی ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ دولھا نشے میں تھا جس پر دلہن برہم ہوگئی ۔۔ ن