پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران انہیں پتہ چلا ہے کہ ایک محمد عبداللہ کے ساتھ ونود کی بحث ہوئی تھی‘ جوایک الکٹریشن کا کام کرتا ہے او رقریب میں رہتا ہے۔
نئی دہلی۔منگل کے روز پولیس نے بتایاکہ دہلی کے پنجاب باغ علاقے میں بقایہ 1500روپئے کے متعلق جاری تنازعہ پر اپنے پڑوسی کو ایک 29سالہ نوجوان نے چاقو سے وار کرکے قتل کردیاہے۔
متوفی ونو د عرف وینو کی نعش 22ڈسمبر کے روز مدیپور جے جے کلسٹر میں اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش پر چاقو کے وار کے متعدد ضربات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیاہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران انہیں پتہ چلا ہے کہ ایک محمد عبداللہ کے ساتھ ونود کی بحث ہوئی تھی‘ جوایک الکٹریشن کا کام کرتا ہے او رقریب میں رہتا ہے۔ ایک اہلکار نے کہاکہ پولیس نے عبداللہ کی تلاش شروع کردی اور مذکورہ علاقے سے 25ڈسمبر کے روز اس کو گرفتارکرلیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے ایک روز قبل ونود او رعبداللہ کے درمیان سابق کے بقایہ 1500روپئے کے متعلق ایک تکرار ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ونود عبداللہ کے گھر گیاتھا مگر وہاں پر عبداللہ موجود نہیں تھا۔
وہ عبداللہ کے گھر والوں پر برہمی کا اظہار کیا اور چیخ چلاکر واپس ہوگیاتھا۔ ایک افیسر نے بتایاک ہ”اپنے گھر والوں کے ساتھ ونود کی بدتمیزی کے متعلق عبداللہ کو معلوم ہوا۔ اگلے دن وہ ونود کے مقام پر گیا اور اس پر متعدد مرتبہ چاقو سے وار کئے اور اس کو موقع پرمردہ چھوڑ کر چلاگیا“۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے بڑے بھائی کے مکان پر ونود رہتا تھا۔