دیویانش اور ایلاوینل کو گولڈ میڈل

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی نشانہ باز دیویانش سنگھ پنور اور ایلاوینل ولاریون کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے 10 میٹر مکسڈ ایر رائفل ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔ ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر گولڈ میڈل کے لئے 16 نشانات حاصل کئے اور اس طرح انہوں نے ہنگری کی عالمی نمبر ایک جوڑی ایسٹ وینپینی اور ایسٹر ڈینیس کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 10 نشانات حاصل کئے۔ ہندوستانی نشانہ بازوں نے آخری نشانہ میں 10.4 نشانات فی کس حاصل کئے، جبکہ ہنگری کی جوڑی نے 10.7 اور 9.9 نشانات حاصل کئے جس سے انہیں دوسرا مقام حاصل ہوا۔