حیدرآباد۔/14 جنوری، ( سیاست نیوز) گوشہ محل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پھر نامعلوم نمبرات سے دھمکیاں ملی ہیں۔ راجہ سنگھ نے پولیس میں شکایت کرکے دو نمبرات حوالے کئے جن سے انہیں کال آئے تھے۔ رام نومی مبارکباد دے کر کالرس نے ہلاک کرنے دھمکی دی۔ راجہ سنگھ نے فون پر دھمکیوں کے بجائے سامنے آنے کا چیلنج کیا۔ سوشیل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رام نومی پر راجہ سنگھ شوبھا یاترا کا اہتمام کرتے ہیں لہذا پولیس نے دھمکی آمیز کالس کا سخت نوٹ لیا ہے۔1