راج ببر فتح پور سیکری سے انتخابا ت میں حصہ لیں گے ۔

 نئی دہلی : فلم اسٹار سے سیاست داں بنے اترپردیش کانگریس کے صدر و رکن پارلیمنٹ راج ببر اب مراد آباد سے کانگریس کے امیدوار نہیں ہوں گے بلکہ اب انہیں فتح پور سیکری سے امیدورا بنائے جانے کی اطلاع ہے۔ ابھی ذرائع نے ابھی تک یہ انکشاف نہیں کیا کہ مراد آباد سے کانگریس امیدوار کون ہوگا ۔ حالانکہ عمران پرتاپ گڑھی ، افضل م ، راشد علوی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کے نام مراد آباد کیلئے گردش کررہے ہیں ۔

م افضل پارٹی کیلئے نہایت محنتی رکن ہیں ۔ وہ کانگریس کے قومی ترجمان بھی ہیں ۔ وہ نیوز چینلس پر کانگریس کی ترجمانی بھی کرتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں مراد آباد کا امیدوار پارٹی فیصلہ کرسکتی ہے ۔

دوسری جانب عمران پرتاپ گڑھی نے گذشتہ دنوں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے خصوصی ملاقات کرچکے ہیں ۔ او ریہ کہا جارہا ہے کہ عمران پرتاپ گڑھی کو بھی امیدوار بنایاجاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ مراد آباد مسلم اکثریتی حلقہ ہے جہاں اکثر مسلم امیدوار ہی کامیاب ہوتے آرہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT