رام دیو پتانجلی برانڈکے تحت ”نقلی گھی“ فروخت کررہے ہیں۔ بی جے پی ایم پی

,

   

برج بھوشن شرن سنگھ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مارکٹ سے گھی کی خریدی کرنے کے بجائے اپنے گھر وں میں ایک گائے یا بھینس رکھیں
لکھنو۔ کیسر گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے یوگا گرو بابا رام دیو پر رکیک حملہ کرتے ہوئے انہیں پتانجلی کے نام کے تحت ”نقلی گھی“ فروخت کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ رام دیو”کپال بھٹی“ غلط انداز میں سیکھاتے ہیں جس کا ان لوگوں پرغلط اثر پڑتا ہے جو رام دیوسے درس لیتے ہیں۔برج بھوشن شرن سنگھ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مارکٹ سے گھی کی خریدی کرنے کے بجائے اپنے گھر وں میں ایک گائے یا بھینس رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک کمزور کے پاس کمزور بچہ ہوتا ہے۔ ایک مضبوط کے پاس طاقتور بچہ ہوتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ گھروں میں صاف اور خالص دودھ او رگھی گھروں میں رکھیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”میں بہت جلد سادھوں اور سنتوں کے ایک میٹنگ بلاؤں گا او را س میں مہارشی پتانجلی کے نام کا استحصال روکنے پر زوردوں گا۔میں یہ یقینی بناؤں گا کہ سنت مجھے دعا دیں کہ میں فرضی دودھ کے مصنوعات کے خلاف تحریک چلاؤں جو رام دیو کے حامی فروخت کررہے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ رام دیو نے مجھے ایک قانونی نوٹس میری نقلی گھی والے بیان پر روانہ کرتے ہوئے مجھ سے معافی مانگنے کا استفسار کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا‘ میں اپنے بیان پر ثابت قدم ہوں“۔