راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراکو سلام۔ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ

,

   

جموں۔پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز کہاکہ وہ ملک میں اتحادکو فروغ دینے اور سکیولرازم کو مستحکم کرنے کے لئے بھارت جوڑو یاترا نکالنے والے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو سلام پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے دعوی کیاہے کہ پچھلے سات اٹھ سالوں میں سکیولرازم کی بنیادوں کو شدید متاثرکیاہے۔مذکورہ جموں کشمیر کی سابق چیف منسٹر نے گاندھی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج پیش کرنے والے اقدام کی بھی ستائش کی ہے۔

پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں محبوبہ مفتی نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”ملک میں بھائی چارہ اور سکیولرزام کو مستحکم کرنے اور ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے نکالی جانے والے بھارت جوڑو یاترا کے لئے ہم راہول گاندھی کو سلام پیش کرتے ہیں“۔

انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو”ملک کے سکیولر بنیادوں کو ”کمزور کرنے اور اس کو توڑ پھوڑ کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ ”پچھلے سات اٹھ سالوں میں ہندوستان کے اندر سکیولرزام اوربھائی چارہ کی بنیاد کو ہلاک کررکھ دیا اور شدید متاثر کیاہے“۔

گاندھی کے واجپائی کو خراج پیش کرنے کے متعلق پی ڈی پی سربراہ نے کہاکہ ”یہ ایک اچھا عمل ہے کہ ہم اپنے مخالفین کا بھی احترام کریں۔ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے جس میں ہم زندہ اور فوت ہوجانے والے اپنے مخالفین کوبھی خراج پیش کرتے ہیں۔ تاہم یہ اب غائب ہوگیاہے“۔

محبوبہ نے بھی واجپائی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج پیش کیا او رکہاکہ وہ ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر دیکھتے تھے۔