روایتی ادویات کے تحفظ اور فروغ کی ضرورت: جگنناتھ

   

گاندھی نگر: ماریشس کے وزیر اعظم پرویندر جگنناتھ نے روایتی ادویات اور روایتی طریقہ علاج کے تحفظ اور فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ جگنناتھ نے یہاں گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2022 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی میں اس کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے ۔ روایتی ادویات کئی نسلوں کی مسلسل کوششوں کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ ان کو مستقبل کیلئے محفوظ رکھنا اور فروغ دیا جانا چاہیے ۔ روایتی ادویات کے میدان میں ہندوستان اور ماریشس کی مشترکہ وراثت رہی ہے ۔