ریاستی الیکشن اتھارٹیز نے 35 ہزار اضافی بیالٹ یونٹس طلب کئے

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اب جب کہ ریاست تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ۔ اسٹیٹ الیکشن اتھارٹیز نے ایک لاکھ سے زائد بیالٹ یونٹس کے ساتھ سنٹرل الیکشن کمیشن سے 35000 اضافی یونٹس ریزرو کے طور پر طلب کئے ہیں ۔ 2019 کے انتخابات کے مقابل تقریبا تمام حلقہ جات میں انتخابی مقابلہ کرنے والوں کی تعداد زیادہ تر دوگنی ہے ۔ رائے دہندوں کی جملہ تعداد اس مرتبہ 3,32,32,318 ہے ۔ اس مرتبہ جملہ 525 امیدوار میدان میں ہیں ۔ 2019 کے مقابل جس میں نظام آباد کے لیے ایک مخصوص کیس تھا ، جہاں جملہ 185 امیدوار بشمول 170 احتجاجی کسان جملہ 443 امیدواروں میں انتخابی میدان میں تھے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ ’ چونکہ موجودہ پرویژن صرف 16 بشمول نوٹا کو اکاموڈیٹ کرسکتا ہے اس لیے ہم کو ہر حلقہ میں ایک سے زائد بیالٹ یونٹ کو استعمال کرنا ہوگا ۔ سوائے عادل آباد کے دیگر تمام حلقہ جات میں اس کی ضرورت ہے ۔ ہمارے پاس 1,05,000 بیالٹس ہیں اور ریزرو کے طور پر ہم نے مزید 35 ہزار یونٹس کے لیے درخواست کی ہے ۔۔