زیر تعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

   

حیدرآباد ۔10اپریل ( سیاست نیوز) ایک زیر تعمیر عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر مزدور فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ اجیت کرشنا جو پیشہ سے مزدور ، بدویل علاقہ کا ساکن جس کا آبائی مقام مہاراشٹرا بتایا گیا ہے ۔یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔