حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک بھون حیدرآباد میں سابق صدرجمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیتوں نے کئی اہم قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی طویل عوامی خدمات کی یاد تازہ کی۔ رامناتھ کووند کو ملک میں ون نیشن ون الیکشن سے متعلق قومی کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے اِس بارے میں صدرجمہوریہ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جامع طور پر اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ رامناتھ کووند نے بنڈارو دتاتریہ کی صحت اور روزانہ کی سرگرمیوں سے متعلق دریافت کیا۔ اُنھوں نے بہتر صحت کے ساتھ عوامی زندگی کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ بنڈارو دتاتریہ نے سابق صدرجمہوریہ کو تہنیت پیش کی اور گورنر کی حیثیت سے اپنے طویل کیرئیر میں اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔V/1/k/b