حکومت کے مطابق 7ڈسمبر 2022تک سی بی ائی نے جملہ2017-2022کے دوران ایم پیز/ایم ایل ایز کے خلاف 56مقدمات درج کئے ہیں جس کے ساتھ میں تحقیقاتی ایجنسی نے ان مقدمات میں 22پر چارج شیٹ داخل کی ہے۔
نئی دہلی۔ دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیاکو چارج شیٹ میں نام نہیں ہونے کے باوجود دہلی آبکاری پالیسی اسکام کے ضمن میں اتوار کے روز گرفتار کرلیاگیاہے۔تاہم سی بی ائی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کا عمل کیاجارہا ہے۔
حکومت کے مطابق 7ڈسمبر 2022تک سی بی ائی نے جملہ2017-2022کے دوران ایم پیز/ایم ایل ایز کے خلاف 56مقدمات درج کئے ہیں جس کے ساتھ میں تحقیقاتی ایجنسی نے ان مقدمات میں 22پر چارج شیٹ داخل کی ہے۔
عملہ کی وزرات نے 7ڈسمبر2022کو پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ سی بی ائی نے 56مقدمات درج کئے ہیں‘ چارج شیٹ 22معاملات میں دائر کی گئی ہے۔
ریاستی سطح پر تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 10مقدمات ہیں وہیں اترپردیش اور کیرالامیں چھ معاملات فی کس ہیں۔ اسی طرح مغربی بنگال‘ اور ارونا چل پردیش میں پانچ مقدمات ہر ریاست میں سی بی ائی نے اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ کے خلاف درج کئے ہیں۔
جواب کے مطابق سزا کی شرح اس معیاد کے دوران 66.90فیصد سے 69.83فیصد رہی ہے۔ سال2017میں یہ 69.9فیصد تھا‘ وہیں 2018میں یہ 68فیصد رہا‘2019میں یہ 69.19فیصد اور 2020میں یہ69.83فیصد رہا ہے۔تاہم 2021میں سزا کی شرح میں کمی67.56فیصد تک نیچے ائی ہے۔
اتوار کے روز آبکاری اسکام کے ضمن میں گھنٹوں تک چلی پوچھ تاچھ کے بعد سیسوڈیا کو گرفتار کرلیاگیاہے۔