سام ٹرسٹ کی جانب سے مختلف شعبوں میں ایوارڈس کی تقسیم

   

سداسیواپیٹ ۔9مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سام ٹرسٹ چیارٹی اینڈ ویلفیر حیدرآباد کی جانب سے مقامی ایم جی بینکوٹ ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے اور تعلیم کے میدان میں اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے قومی ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سام ٹرسٹ مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے بالخصوص طبّی اور تعلیمی میدان میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کے علاج تعلیم کے لیے سہولت مہیا کر رہے ہیں۔اس موقع پر بی آر ایس ریاستی قائد چنتا سائی ، سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال، شیوراج پاٹل، محمد اکبر حسین صدر عیدگاہ کمیٹی و چیف ایگزیکٹو سام ٹرسٹ، اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، سوما شیکھر، پھنی کرشنا، وجئے ، کلیم پٹیل مبین محی الدین ، ویریشم ، عبداللطیف کے علاوہ سام ٹرسٹ کے ذمہ داران احمد یزدانی، سنگیتا میم ، محمد حاجی، شیخ غیاث الدین، محمد نظام الدین، موہنی، پشپا اور محمدجلیل اور بی آر ایس قائدین مقامی معززین و سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔