سانبہ سے بھارت جوڑو یاترا کا دوبارہ آغاز

   

جموں : جموں و کشمیر میں برف و باراں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ ضلع سانبہ سے اپنے سفر کے 127 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔یہ یاترا سال گذشتہ کے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور جمعرات کی شام پنجاب سے جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔سانبہ ، ہیرا نگر اور کٹھوعہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے راہول گاندھی کا استقبال کیا اوراُن کے حق میں نعرے لگائے ۔جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر وقار رسول، غلام احمد میر اور کئی کانگریس لیڈران یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ ہیں۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کے لئے سیکورٹی کا بھر پور بندوبست کیا ہے ۔بتادیں کہ جموں کے نروال میں گزشتہ روز دو دھماکوں کے بعد جموں صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔