Saturday , December 5 2020

سرکل انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے کاماریڈی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر جگدیش کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں قمار بازی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر وہاں کے انسپکٹر آئی جگدیش نے اس کیس کے ملزم بی سدھاکر کو پولیس اسٹیشن سے ہی ضمانت پر رہا کرنے کیلئے 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ سدھاکر نے اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کروائی تھی جس پر اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جگدیش اور ایک شخص سنجئے کو پانچ لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT