نظام آباد 7مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)فریڈم پریس کے منیجنگ ایڈیٹر جمیل احمد خان کی اس سال حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے روانگی کے موقع پر احمدی بازار، نظام آباد میں سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر کانگریس قائد کے دفتر میںتہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے جمیل احمد خان کو حج کی سعادت حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہیں شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ ۔اس موقع پر مارننگ ٹائمز نظام آباد مارننگ ٹائمز کے ایڈیٹر اشفاق احمد خان پاپا، سینئر صحافی ایم اے مقیت فاروقی راسٹیا ساہرا کے ایم اے ماجد ،منصف نظام آباد کے اسٹاف رپورٹر محمد بلیغ احمد، ہفتہ وار تبصرہ ایڈیٹر محمد لطیف الدین علیم، محمد فیاض الدین، انجینئر سید مظہر علی، نیشنل آرگنائزیشن کے زونل صدر سمیر احمد، سینئر کانگریس قائد حامد بن غانم، کارپوریٹر نمائندہ امر فاروق، محکمہ برقیات کے عہدیدار مجیب الدین، سماجی کارکن محمد راحیل، سید سعد اللہ، محمد یوسف کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔