سعودی عرب: سیاحتی ویزہ صرف تین منٹ میں حاصل کریں۔ سیاحت کو فروغ دینے کی نئی کوشش

,

   

جدہ: سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ”جدہ سیزن“ پروگرام کے تحت صرف تین منٹ میں آن لائن سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا م مقصد سعودی عرب میں ترقیاتی مواقع کو نمایاں کرنے کیساتھ عالمی سطح پر سعودی عر ب کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔

جدہ سیزن کا ایک مقصد آن لائن سیاحتی ویزہ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو جدہ لانا اور انہیں ساحلی شہر کی دل فریب خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کرنا ہے۔ جدہ سیزن پروگرام کے جنرل سوپر وائزر ابو زنادہ نے کہا کہ ان کے سیاحتی پروگرام سے بالعموم پورے سعودی عرب بالخصوص جدہ میں سیاحت کے فروغ ملنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیاح جدہ میں ہونے والی موسمی سرگرمیوں میں شرکت کی ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ابوزنادہ نے بتایا کہ ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے sharek.saپر رجسٹر کروانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے دوران تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویزہ کے حصول کے لئے کوئی عمر کی قید نہیں ہے۔ سیاح فیملی کیساتھ یا انفرادی طور پر بھی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔