سنجے کھنہ بھارت پٹرولیم کے نئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر

   

وارانسی، 10 اپریل (یو این آئی) وارانسی کی باصلاحیت شخصیت سنجے کھنہ کو ہندستان کی معروف سرکاری کمپنی بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کا چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے اس فیصلے کو توانائی کے شعبے میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق سنجے کھنہ نے اپنی ابتدائی تعلیم وارانسی کے بیسنٹ تھیوسوفیکل اسکول سے حاصل کی، جبکہ مزید تعلیم گورنمنٹ کوئنز انٹر کالج سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی تروچیراپلی سے کیمیکل انجینئرنگ میں گریجویشن اوریونیورسٹی آٖف ممبئی سے فنانس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ سادہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے سنجے کھنہ نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت کے بل پر ملک کے ایک بڑے سرکاری ادارے میں اعلیٰ ترین عہدہ حاصل کیا ہے ، جو نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے ۔ بی پی سی ایل میں تقریباً تین دہائیوں کے طویل تجربے کے دوران انہوں نے کئی اہم منصوبوں کی کامیاب قیادت کی۔ ان کی دور اندیشی اور مؤثر قیادت نے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔W/K