سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ کے 100 سال مکمل

   

آج سنچینری مراتھان کے ساتھ صدی تقاریب کا آغاز ہوگا
حیدرآباد ۔ 22 اگست (پریس نوٹ) تاریخی سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ کے 100 سال مکمل ہونے پر سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ کی پربندھک کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ کے تمام سکھ گردواروں کے تعاون سے صدی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے چنانچہ 23 اگست کو ایک بڑے سنچینری مراتھان کے ساتھ صدی تقاریب کا آغاز ہوگا۔ یہ مراتھان تمام عمر والوں کیلئے ہوگا اور 3K، 5K اور فیملی واکاتھان پر مشتمل ہوگا جس میں تقریباً 5 ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ایونٹ کو 23 اگست صبح 5.45 بجے ایچ ایم ڈی اے گراونڈ، نزد آئی میاکس، خیریت آباد سے جھنڈی دکھائی جائے گی اور یہ مراتھان (رن) پیپلز پلازہ، نیکلس روڈ سے گذرتے ہوئے ایچ ایم ڈی اے گراونڈ واپس ہوگا۔ چیرمین ایس راجندر سنگھ، سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ پربندھک کمیٹی کے صدر ایس ترلوک سنگھ، سکریٹری ایس ہرویندر سنگھ پنڈتھ، نائب صدور ایس اندرپال سنگھ اور ایس سریندر پال سنگھ، کمیٹی ممبرس کمل جیت سنگھ، ہرپال سنگھ، بھگت سنگھ اور بھجن سنگھ نے کہا کہ سنچینری مراتھان میں پورے تلنگانہ سے 5000 سے زائد لوگ حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف زمروں میں ونرس کو میڈلس دیئے جائیں گے۔ تمام شرکاء کو ٹی شرٹس فراہم کئے جائیں گے اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام واکرس کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں تمام لوگوں کیلئے ناشتہ اور ریفریشمنٹ اور میڈیکل سپورٹ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔A