سنگاریڈی میں جواہر لال نہرو ، راجیو گاندھی کے مجسموں کی چیف منسٹر نقاب کشائی کریں گے

   

سنگاریڈی 13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 15 اگست کو سنگاریڈی شہر کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ آئی بی چوراہے پر نئے نصب کیے گئے سابق وزرائے اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی کے مجسموں کی نقاب کشائی کریں گے ٹی پی سی سی ورکنگ پریزیڈنٹ جگا ریڈی اور ڈی سی سی صدر نرملہ جگا ریڈی نے جمعرات کو عہدیداروں اور کانگریس قائدین کے ہمراہ مجسموں کی تنصیب کے مقام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں ہونے والی نقاب کشائی کے پیش نظر انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں جگا ریڈی اور نرملہ نے عہدیداروں کو یہ بھی بتایا کہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ کون کون سے قائدین اور اہم شخصیات موجود رہیں گی۔اس موقع پر کانگریس حلقہ کنوینر جولاکنٹی انجنیلو، سی ڈی سی چیئرمین رام ریڈی، رگھو گوڑ، جارج، کونا سنتوش، کرن گوڑ، مہیش، سری کانت، پروین، سندیپ ریڈی، موگلیّا، خلیل اور دیگر قائدین موجود تھے۔