سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 27 سالہ تنویر بیگم جو سعادت نگر ایرہ کنٹہ علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہیں یہ خاتون اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں یہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 50 سالہ حسن میاں جو پیشہ سے کسان تھے فاروق نگر علاقہ کے ساکن مولانا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 8 اپریل کے دکن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ کڑتال پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص سری سیلم جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ناگر کرنول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 6 اپریل کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاد نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ رما کرشنا جو بالا نگر محبوب نگر علاقہ کا ساکن تھا 29 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص کل علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT